بچوں کے معاملے پر جھگڑا، فائرنگ سے2محلہ دار زخمی

پولیس نے5ملزموں کو حراست میں لے لیا، مرکزی ملزم حسنین کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل
لاہور(کرائم رپورٹر) گرین ٹائون میں بچوں کے معاملے پر دو فریقین کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو محلہ دار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران حسنین اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مبشر حسن اور زمرد بی بی زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ مرکزی ملزم حسنین کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔