72 گھنٹے میں 27اشتہاری گرفتار کر لئے

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی موبائلز سکواڈ نے 72 گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران 27 اشتہاری سمیت 7 عادی مجرمان اور19 عدالتی مفروران کوگرفتارکرلیا گیا ترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق ملزمان کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے72386 سے زائد شخص کا ریکارڈ چیک کیا گیاداخلی و خارجی راستوں پر 18051وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیاچیکنگ کے دوران 3 پستول،رائفل برآمد کی گئیں۔سیاہ پیپر،نیلی بتی والی 198 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس ایپ سے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت جاری ہے