اسلام آباد (آئی این پی)ستمبر میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے بھی زیادہ ہوگئی، گزشتہ مہینے مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.6 فیصد تک پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اگست کے مقابلے ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح 2 فیصد بڑھی۔واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے ستمبر کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3.5 سے 4.5 فیصدکے درمیان لگایا تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبرکی سہ ماہی میں اوسط مہنگائی 4.22 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.99 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ستمبر 2024 میں مہنگائی 6.9 فیصد بڑھی تھی۔