لاہور ( کرائم رپورٹر) منصورہ میں ملتان روڈ کے قریب ٹوکے والی گلی میں ایک گھر کے کمرے میں پڑے سامان میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر ٹائون شپ میں غازی چوک، کالج روڈ کے قریب ای وی الیکٹرک اسکوٹی کے فیکٹری آئوٹ لیٹ شوروم میں بھی آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری رہا۔