ایران کے پاس معاہدے کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں بچا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کے پاس معاہدے کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں بچا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس معاہدے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا، جبکہ امریکا ایران کے معاملے کو مزید طول نہیں دینا چاہتا اور یہ تنازع جلد کسی نہ کسی صورت میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا، بصورت دیگر واشنگٹن خود اس معاملے کو جلد نمٹانے کے لیے اقدامات کرے گا۔ ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدر ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دباؤ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ زیادہ عرصے تک نہیں چلے گی اور انہیں توقع ہے کہ یہ تنازع جلد ختم ہوجائے گا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے اور لوگوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے جب سخت فوجی کارروائی ناگزیر ہوجائے۔امریکی صدر کے بیان میں ایک جانب ایران کے ساتھ معاہدے اور تنازع کے جلد خاتمے پر زور دیا گیا ہے، تو دوسری جانب فوجی کارروائی کا امکان بھی مسترد نہیں کیا گیا۔