حکومت اورشوگر ملز کے مابین مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکلا،چینی کا 50کلو کاتھیلا 8600 روپے کا ہو گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)حکومت اورشوگر ملز کے مابین مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکلا،مارکیٹ میں چینی مزید 5 روپے فی کلو مہنگی ہو کر 180 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔تھوک مارکیٹ میں چینی کا 50کلو کاتھیلا 8600 روپے کا ہو گیا ،شوگر ملز سے چینی 168 روپیکلو تک مل رہی ہے جبکہ حکومت نے دو ماہ قبل چینی ریٹ 164 روپے کلو مقرر کیا تھا،اس وقت مارکیٹ میں چینی کا کوئی سرکاری ریٹ نہیں ہے۔