این ایچ اے نے ریونیو میں اضافے کیلئے نئے ٹول پلازے قائم کرنے کی منظوری دی ، نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کریگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)نے ملک کی پانچ نیشنل ہائی ویز پر 13نئے ٹول پلاز ے قائم کرنے کی منظورری دے دی ، این ایچ اے نے ریونیو میں اضافے کیلئے نئے ٹول پلازے قائم کرنے کی منظوری دی ہے ، این ایچ اے نیاین فائیو پر 4، این 15پر4، این 95 پر 3 ، این 35 اور این65 پر ایک، ایک ٹول پلازہ قائم کرنے کی منظوری دی ہے، این ایچ اے نے این 5 پر پھول نگر، میٹاری، قاضی احمد اورمچی گوٹھ، این پندرہ(15) پر بالاکوٹ،مہنڈری،ناران اور حویلیاں، این 95 پر چکدرہ منگورہ، منگورہ خوارزخیالا، خوارزخیالا کالام ، این 35 پرعلیہ آباد اور این65پر جیکب آباد میں ٹول ٹیکس پلازہ قائم کرنے کی منظوری دی ، این ایچ اے نے مذکورہ ٹو ل پلازہ کیقیام اور ٹول جمع کرنے کیلئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرے گی۔