ایک ہی خاندان کے سات افرادجھیل میں ڈوب گئے

سوات میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے سات افراد کشتی میں سوار تھے، نعشیں کالام سول ہسپتال منتقل
سوات: ( مانیٹرنگ ڈیسک) سوات میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے سات افراد کشتی میں سوار تھے۔ذرائع کے مطابق کشتی الٹنے کے باعث سات افراد جھیل میں ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے 6 افراد کی نعشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک خاتون تاحال لاپتہ ہے۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین، دو مرد اور دو بچے شامل ہیں، تمام نعشیں کالام سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔