50 کلوگرام چینی کا تھیلا 300روپے تک مہنگا ، قیمت 6750روپے تک پہنچ گئی،ہول سیل مارکیٹ میں 135روپے کلومیں فروخت
لاہور(خصوصی رپورٹ )نئے سال کے آغاز پر چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق 50کلوگرام چینی کا تھیلا 300روپے تک مہنگا ہوگیا ۔ چینی کی قیمت میں اضافہ 6روپے فی کلو اضافہ ہونے 50کلوگرام چینی کے تھیلے کی قیمت 6750روپے تک پہنچ گئی ۔ ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں کو چینی 135روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے ۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔