عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی اونس سونا 172 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 4,721 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، جبکہ ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی 20 ڈالر 63 سینٹس کم ہو کر 85 ڈالر 31 سینٹس پر آ گئی ہے۔ چاندی کی قیمت میں اس کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 063 روپے کی کمی کے بعد 9 ہزار 006 روپے ہو گئی۔مزید برآں، فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 1 ہزار 768 روپے کم ہو کر 7 ہزار 721 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔