ایران اب یورپی یونین کی تمام افواج کو دہشت گرد تنظیمیں تصور کرتا ہے، اسپیکر

 تہران (آئی ا ین پی )ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اب یورپی یونین کی تمام افواج کو دہشت گرد تنظیمیں تصور کرتا ہے۔ یہ بیان یورپی یونین کی جانب سے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز (پاسدارانِ انقلاب) کو دہشت گرد قرار دئیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق محمد باقر قالیباف، جو خود بھی پاسدارانِ انقلاب کے سابق کمانڈر رہ چکے ہیں، کا یہ اعلان غالبا علامتی نوعیت کا ہے۔قالیباف نے یہ اعلان اس وقت کیا جب وہ اور دیگر اراکینِ پارلیمنٹ اسلامی انقلابی گارڈز کی حمایت میں اس کی وردیاں پہنے ہوئے تھے۔ پاسدارانِ انقلاب ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی کنٹرول کرتی ہے اور ملک میں اس کے وسیع معاشی مفادات ہیں۔ یہ فورس براہِ راست ایران کے 86 سالہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جواب دہ ہے۔پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے قالیباف نے کہا کہ ریولیوشنری گارڈ کو نشانہ بنا کر، جو خود یورپ میں دہشت گردی کے پھیلا کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے، یورپیوں نے درحقیقت خود اپنے پاں پر کلہاڑی ماری ہے اور ایک بار پھر امریکا کی اندھی اطاعت کرتے ہوئے اپنے عوام کے مفادات کے خلاف فیصلہ کیا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے