بیجنگ(آئی این پی )چین میں ایک سو سے زائد پاکستانی تاجر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔ پاک چین سرحد کو آل سیزن بنانے کی کوشش بھی کامیاب نہیں ہوسکی۔میڈیارپورٹ کے مطابق چین میں پھنسے تاجروں کے بارڈر پاس کی مدت گزشتہ روز ختم ہوچکی ہے سطح سمندر سے 15 ہزار فٹ بلندی پر واقع خنجراب ٹاپ پر شاہراہ قراقرم سے برف صاف کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو آمد و رفت میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔