اغوا کے 3500 مقدمات، 3140 بازیاب، 363 زیادتی کیسز کی تفتیش مکمل کرلی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس انویسٹی گیشن ونگ نے جنوری تا 28 جولائی خواتین سے متعلق جرائم کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق خواتین کے قتل کے 74 مقدمات درج ہوئے، 67 مقدمات میں ملزمان گرفتار، 7 کی تفتیش جاری ہے۔ خواتین کے اغوا کے 3500 مقدمات میں 3140 کو بازیاب کروایا گیا۔ جنسی زیادتی کے 411 مقدمات میں سے 363 کی تفتیش مکمل کر کے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔