بھارت کا امریکہ سے F-35 طیارے نہ خریدنے کا فیصلہ

 بھارت نے باضابطہ طور پر امریکی حکام کو مطلع کردیا وہ طیارے  خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارے خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے باضابطہ طور پر امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب ففتھ جنریشن F-35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا