کراچی بندرگاہ: پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 روزہ مہلت دی گئی

کراچی بندرگاہ: پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 روزہ مہلت دی گئی

کراچی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے پرانے کنٹینرز ہٹانے کے حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرانے کنٹینرز کو ہٹانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو 30 دن کی مہلت دی جائے گی تاکہ انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔وفاقی وزیر نے اجلاس میں کہا کہ علاقائی صورتحال اور بندرگاہوں پر بڑھتے ہوئے ٹرانس شپمنٹ کارگو کے پیش نظر جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ بندرگاہوں پر رش کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کے پی ٹی اور ٹرمینل آپریٹرز سے ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر کنٹینرز شفٹنگ پلان تیار کریں۔

آف ڈاک ٹرمینلز پر کارگو کی منتقلی کے لیے واضح کمرشل میکنزم بنانا۔
آف ڈاک سہولیات اور ٹرانس شپمنٹ کارگو کا مکمل ریکارڈ رکھنا۔
اضافی سامان، لکڑی کے پیلیٹس اور غیر استعمال شدہ آلات کو جلد ہٹانا تاکہ بندرگاہ پر رش کم ہو اور تجارت اور لاجسٹکس کا نظام بہتر ہو۔یہ اقدامات نہ صرف بندرگاہ کی کارکردگی کو بہتر کریں گے بلکہ تجارتی روانی اور مال برداری کے نظام میں بھی آسانی پیدا کریں گے۔