ملک بھر میں ریجنل انڈر 19اکیڈمیز پروگرام کا آغاز

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ملک بھر میں ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز پروگرام کا آغاز ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق انڈر 19 اکیڈمیز 20 ریجنل ٹیموں کے لیے لگائی گئی،16ریجنز کی 20 ٹیمیں اپنیریجنل ہیڈ کوارٹرزمیں ٹریننگ کریں گی،ہرٹیم 25 انڈر 19 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔پی سی بی کاکہنا ہے کہ ریجنل انڈر 19 اکیڈمیزمیں کھلاڑیوں کو آن فیلڈ،آف فیلڈ پروفیشنل کرکٹ سے متعارف کرایاجائیگا،انڈر 19 کھلاڑی وائٹ بال ون ڈے اور ریڈ بال تھری ڈے ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گے۔