3 غذائی دہشت گرد گرفتار

 1لاکھ لٹر جعلی دودھ تلف ،مقدمات درج ،آئل پمپ،مکسنگ مشینیں، پلنجر، گھی ٹین ضبط 
لاہور(خصوصی رپورٹ)جعلی دودھ سپلائی کرنے والے غذائی دہشتگردوں کا گروہ پکڑا گیا، ڈاکٹر آصف، عبدالروف، اظہر اقبال، فاروق اور 3 نامعلوم افراد بہاولنگر میں جعلی دودھ تیار کر کے سپلائی کرتے تھے، ملزمان نے لاہور، اسلام آباد راولپنڈی، چکوال، فیصل آباد، بہاولپور میں جعلی دودھ سپلائی کرنے کا اعتراف کیا، تفصیلات کے مطابق 1لاکھ 8ہزار لٹر جعلی دودھ تلف کرکے 3ملزم گرفتار کئے اور 6 مقدمات درج کراکے 6سپلائر گاڑیاں، ڈرم، برتن، مشینیں، چولہے، آئل پمپ،مکسنگ مشینیں، پلنجر، گھی ٹین ضبط کیے گئے، ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاویدکے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملک سپلائرز کیخلاف آپریشن کیا، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے طویل ریکی کے بعد گاڑیوں، سپلائر اور یونٹ کا پتہ لگایا،ملزمان اپنے ریفریکٹومیٹر پر ٹیسٹنگ کے بعد اصل جیسا جعلی دودھ تیار کر رہے تھے، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا کہ فیصل آباد، راولپنڈی،چکوال، بہاولنگر اور لاہور میں جعلی دودھ پکڑا گیا۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل،سپلائرز کا جعلی دودھ بنا کر سپلائی کرنے کے اعتراف پر کارروائیاں کی گئیں،سیمپل ٹیسٹ میں دودھ میں پاو?ڈر پانی اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ پائی گئی، ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلی دودھ موقع پر تلف کر کے گاڑیاں ضبط کر کے مقدمات درج کرا دیے گئے۔