اسرائیل کو تسلیم کرنا پاکستانی عوام کو قبول نہیں:بیرسٹر گوہر

معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں‘ہمیں فلسطین کا وہ حل پسند ہوگا جو امت کو قبول ہوگا
 اسمبلیاں باہر اس لئے لگارہے ہیں عدالتوں کے احکامات پر عمل نہیں ہورہا: میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگومیں کہاہے کہ اسمبلیاں باہر اسلئے لگارہے ہیں عدالتوں کے احکامات پر عمل نہیں ہورہا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے حکم دیا ہے فیملی، وکلاء اور لیڈر شپ کی ملاقات ہوگی۔بانی اپنی لیڈر شپ پر اعتماد کرتے ہیں شٹ اپ کال کی کوئی بات نہیں۔اسرائیل کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔اسرائیل کو تسلیم کرنا پاکستانی عوام کو قبول نہیں۔ہمیں فلسطین کا وہ حل پسند ہوگا جو امت کو قبول ہوگا۔