ڈی جی ایل ڈی اے نے سہولت مرکز پر شہریوں سے مسائل دریافت کئے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سہولت مرکز کا اچانک دورہ کیا۔ سنٹر پر آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔ڈی جی نے اوورسیز پاکستانیوں سے سروس کی فراہمی بارے بھی فیڈ بیک لیا۔ انہوں نے سنٹر پر پلس سسٹم سے متعلقہ آنے والے مسائل کا ٹھوس حل نکالنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈنٹی فکیشن سیل کا بھی دورہ کیا۔پراپرٹی ٹرانسفر کیلئے آئے شہریوں سے مسائل سن کر فوری حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔ سفٹڈ اور نان سفٹڈ درخواستوں کی پینڈنسی رپورٹ بھی طلب کر لی۔