جیک کیلس کو 21ویں صدی کا سب سے عظیم کرکٹر قرار دیا گیا

جیک کیلس کو 21ویں صدی کا سب سے عظیم کرکٹر قرار دیا گیا

ای ایس پی این کرک انفو کے ماہرین اور سابق کرکٹرز پر مشتمل 25 رکنی جیوری نے 21ویں صدی کے سب سے بہترین بین الاقوامی مرد اور خواتین کرکٹرز کا انتخاب کیا ہے۔

 اس فہرست میں جنوبی افریقا کے سابق آل راؤنڈر جیک کیلس کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے، جنہیں اس صدی کا سب سے عظیم آل راؤنڈر قرار دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی مرد کرکٹرز میں نمایاں نام:

جیک کیلس (جنوبی افریقا)  
سچن ٹینڈولکر (بھارت)  
متھیا مرلی دھرن (سری لنکا)  
ویرات کوہلی  
رکی پونٹنگ  
ای بی ڈی ویلیئرز  
کمار سنگاکارا  
ڈیل اسٹین  
جو روٹ  
اسٹیو اسمتھ  
ایڈم گلکرسٹ  
راہول ڈریوڈ  
جیمز اینڈرسن  
ایم ایس دھونی  
جسپریت بمراہ  
کین ولیمسن  
مچل اسٹارک  
کرس گیل  
بین اسٹوکس  
پیٹ کمنز  
مہیلا جے وردنے  
ورینڈر سہواگ  
کیون پیٹرسن  
اسٹورٹ براڈ  
ایشون

نمایاں کارکردگی اور ریکارڈز:
سچن ٹینڈولکر کو تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں اور کئی ریکارڈز ان کے نام ہیں۔ جیک کیلس نے اپنے کیریئر میں 13ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز اور تقریباً 300 وکٹیں حاصل کیں، اور اپنی کارکردگی سے تاریخ میں مقام بنایا۔ مرلی دھرن نے 800 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرکے اپنے کیریئر کا اختتام کیا اور سری لنکا کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔