اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،جبکہ جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،گردونواح موسم گرم،مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع ‘ مری،گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان، ڈی جی خان،لیہ،بھکر میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ کے پی میں بیشتر اضلاع کا موسم گرم،بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم،جنوب مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم، جنوبی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہیگا،نصیر آباد،لورالائی،کوہلو،بارکھان،موسی خیل،خضدار میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔