آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پیٹ کمنز، کیمرون گرین اور کوپر کنولی کی واپسی ہوئی ہے۔
یہ تینوں کھلاڑی حال ہی میں انڈیا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیے گئے تھے۔چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ ریکوری کی طرف بڑھ رہے ہیں اور امید ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ابتدائی سکواڈ ہے اور اسپورٹ پیریڈ کے دوران ضرورت پڑنے پر تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔
پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ابتدائی سکواڈ میں شامل کھلاڑی:
کپتان: میچل مارش
بیٹسمین: زیوئیر بارٹلیٹ، کوپر کنولی، نیتھن ایلس
باؤلرز/آل راؤنڈرز: پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈک
دیگر: جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس، ایڈم زمپا
واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 7 فروری 2026 سے انڈیا اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔