لاہور (سپیشل رپورٹر ) پنجاب کے مختلف شہروں میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 9 فروری جبکہ دیگر اضلاع میں 7فروری تک جاری رہے گی،مہم کے دوران پنجاب میں 2کروڑ 33لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انسدادپولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا،سکولوں میں امتحانات کے پیش نظر انسدادپولیو مہم میں محکمہ تعلیم سے کم سے کم عملہ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے 2654 ٹرانزٹ، 4888 فکسڈ، 85 ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔