شاہد آفریدی کو مداحوںنے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا

لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد ا?فریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا۔بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ ا?ف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا اور پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں بھارتی ٹیم میدان چھوڑ کر جارہی ہے اور شاہد ا?فریدی اوپر ڈریسنگ روم کی بالکونی میں ا?رام سے کھڑے ہیں۔شاہد ا?فریدی کی یہ تصویر توجہ کا مرکز بن گئی اور لوگ ان کا موازنہ لائن کنگ سے کررہے ہیں۔مذکورہ تصویر میں شاہد ا?فریدی کچھ اس انداز میں پویلین میں کھڑے ہیں کہ ان کے صارفین  ان کا موازنہ لائن کنگ سے کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہد ا?فریدی نے بغیر کوئی میچ کھیلے پاکستان کو ڈبلیو سی ایل کے فائنل میں پہنچا دیا ہے