آسٹریلیا نے یوٹیوب کے استعمال پر مشروط پابندی عائد کردی

 16 سال سے کم عمر بچوں کو ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب استعمال کرنے پر پابندی ہوگی
 سڈنی (آئی این پی) آسٹریلیا کی حکومت نے ایک نیا قانون متعارف کروایا ہے جس کے تحت 16 سال سے کم عمر بچوں کو ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔اس حوالے سے آسٹریلیا کی وزیر مواصلات انیکا ویلز کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو شکاری نوعیت کے پریڈیٹری الگورتھمز سے محفوظ رکھنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی  رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور اس کا مقصد بچوں کی آن لائن حفاظت کو یقینی بنانا ہے