پی ایس ایل سیزن 12 کی تیاریوں کے سلسلے میں آپریشنز ورکشاپ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 ۔ آپریشنز ورکشاپ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 12 کی تیاریوں کے سلسلے میں آپریشنز ورکشاپ کا انعقاد ورکشاپ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فریم ورک کو حتمی شکل دی گئی تمام فرنچائزز نے پیش کیے جانے والے ریٹینشنز قوانین، پلیئر آکشن کی شرائط اور ٹیموں کے سکواڈز سائز پر مکمل اتفاق کیا ریٹینشنز کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کر دی گئی ریٹینشنز کی تاریخ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کی گئی مقامی کھلاڑی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پرفارم کر کے فرنچائزز کا اعتماد جیت سکتے ہیں تمام فرنچائزز نے پلیئر آکشن کے قوانین کا سطری جائزہ لیا اور متفقہ طور پر منظور کیا آپریشنز ورکشاپ کی قیادت سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کی ورکشاپ میں ہر فرنچائز کی سیلری کیپ پر بھی فیصلہ کیا گیا ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ سات کھلاڑی ریٹین کر سکتی ہے مکمل سات کھلاڑی ریٹین کرنے کا آپشن استعمال کرنے والی فرنچائزکو پچھلے آکشن کا اپنا سب سے مہنگا کھلاڑی لازمی ریلیز کرنا ہوگاہر فرنچائز کی سیلری کیپ 45 کروڑ پاکستانی روپے یا تقریبا ایک اعشاریہ چھ ملین امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہیاگر کوئی فرنچائز کسی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرتی ہے، گزشتہ سیزن کی ڈائریکٹ سائننگ کو برقرار رکھتی ہے، یا یہ دونوں کام کرتی ہے، تو اس کی سیلری کیپ بڑھ کر 50.5 کروڑ پاکستانی روپے ہو جائے گیپلیئر آکشن میں ہر فرنچائز کو کم از کم ساڑھے 36 کروڑ پاکستانی روپے خرچ کرنا لازمی ہوں گے ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 نومبر تک جاری رہے گا ہر فرنچائز ڈائریکٹ سائننگ میں صرف وہی غیر ملکی کھلاڑی سائن کر سکتی ہے جنہوں نے پچھلے دو پی ایس ایل سیزنز میں شرکت نہ کی ہوآج کا دن نہ صرف اس لیے اہم تھا کہ کن چیزوں پر اتفاق ہوا، بلکہ اس لیے بھی کہ یہ اتفاق رائے کس انداز میں قائم ہوا ۔ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر تمام فرنچائزز نے ورکشاپ میں مکمل تعاون کیا ۔ سلمان نصیر ورکشاپ میں نیلامی کے اصولوں کا ایک ایک نکتہ زیرِ بحث لایا گیا ۔ سلمان نصیر آخر میں تمام آٹھ ٹیموں کی جانب سے متفقہ منظوری حاصل ہوئی ۔ سلمان نصیر کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کی آخری تاریخ کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران رکھا گیا ہے ۔ سلمان نصیر مقصد یہ ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو موقع مل سکے ۔