سرکاری محکمے ایل پی جی مافیا کے سامنے بے بس‘قیمتیں کم کرانے میں ناکام

صارفین 550 سے 600 روپے فی کلو تک ایل پی جی خریدنے پر مجبور ‘گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
لاہور(آئی این پی ) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، سرکاری نرخ اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمت کے درمیان تقریبا 300 روپے فی کلو کا فرق برقرار ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق    ایل پی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن نے سکیورٹی خدشات اور سرحدی راستوں کی بندش کے باعث نومبر میں قیمتوں میں مزید اضافے اور سپلائی متاثر ہونے کے خدشات سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے راستے ایل پی جی کی ترسیل جاری ہے تاہم بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث ایل پی جی بازرز کی آمد میں تاخیر ہورہی ہے۔ پہلے بازر تین سے چار روز میں پہنچتے تھے جبکہ اب انہیں منزل تک پہنچنے میں 10 سے 12 روز لگ رہے ہیں