کراچی (آئی این پی )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر میری ٹائم افیٔرز جنید انور چودھری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ، اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے میری ٹائم شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے میری ٹائم منصوبوں میں وفاقی اور نجی تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔ملاقات میں گوادر، کراچی اور پورٹ قاسم میں PPP ماڈل کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش رفت بھی زیر غور آئی۔