پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کا سیاست میں آنیکا فیصلہ

شہباز سینئر کو ہاکی ورلڈکپ 1990اور 1994میں مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ملا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈکھلاڑی اور سابق کپتان شہباز احمد سینئر نے سیاست میں آنیکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق شہباز احمد سینئر جلد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز احمد سینئر آئندہ عام انتخابات میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد سے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ شہباز احمد سینئرکا شمار ناصرف پاکستان بلکہ ہاکی کی تاریخ کے چند بہترین فارورڈز میں ہوتا ہے۔شہباز احمد سینئرکو ان کی تیز رفتاری، حیران کن باڈی ڈاج، شاندار ڈربلنگ اور پھرتی کی وجہ سے 'میراڈونا آف ہاکی' اور 'مین ود الیکٹرک ہیل' جیسے القابات دیے گئے۔شہباز احمد نے اپنے بین الاقوامی کریئر میں 92 گول کیے، ان کی کپتانی میں ہی پاکستان نے آخری بار 1994 میں ہاکی کا ورلڈکپ جیتا تھا۔وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں مسلسل 2 ہاکی ورلڈکپ (1990 اور 1994) میں مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ملا۔اس کے علاوہ شہباز احمد سینئر ہاکی کے واحد کھلاڑی ہیں جنہیں حکومت پاکستان نے ہلال امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔