اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان چائنا فرینڈشپ ہسپتال کو عوام کے لیے طبی سہولیات کا اہم مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ادارے کے تمام اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی اور مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔ اس سہولت سے نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے مریض بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرنا ضروری ہے