ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کا خدشہ پہلے سے موجود تھا :بیرسٹر گوہر

سابق چیئرمین سمیت کسی کے خلاف بھی مقدمہ میں شفاف ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں کئے جا رہے 
جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار ختم ہو جائے تو وہ شہنشاہیت ہے: اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے  تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کی نااہلی کا خدشہ پہلے سے موجود تھا سابق چیئرمین کے خلاف مقدمات سمیت تحریک انصاف کے خلاف کسی بھی مقدمہ میں شفاف ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں کئے جا رہے جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار ختم ہو تو وہ شہنشاہیت ہے۔ منگل کے روز توشہ خانہ کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ خدشہ پہلے سے تھا دیوار پر لکھا نظر آرہا تھا ہمارے لوگوں کو نا اہل کیا جائے گا عدالتیں ہمیں مرضی کا وکیل کرنے کا وقت ہی نہیں دے رہی ہیں وقت نہیں دیا جارہا تھا کہا گیا کیس کو ختم کرنا ہے حالانکہ یہ ہمارا آئینی حق ہے کہ ہمارا کیس ہماری مرضی کا وکیل لڑے ‘انہوں نے کہا پوزیشن کو نا اہل کرنے سے بہتر ہے ہوش کے ناخن لیں ایک دوسرے کے گریبانوں سے ہاتھ نکالنے کا وقت ہے جن لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں وثوق سے کہتا ہوں یہ لوگ سیاست میں انتشار نہیں چاہتے جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ بڑی بدقسمتی ہے