زرمبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

زرمبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

معاشی بہتری کی توقعات اور ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیوں میں کمی کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں کمی کے باعث کاروبار کے آغاز سے ہی اس کی قدر میں کمی دیکھی گئی، اور ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 26 پیسے کی کمی سے 278.66 روپے تک پہنچ گئی۔ تاہم، بعد میں درآمدی طلب میں اضافے کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 278.87 روپے پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 9 پیسے کی کمی سے 280.82 روپے پر بند ہوئی۔

دوسری جانب، سعودی عرب میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 4 پیسے مہنگا ہو کر 74.31 روپے پر پہنچ گیا۔ بھارتی روپے کے مقابلے میں ریال کی قدر میں 1 پیسے کی کمی سے یہ 23.07 روپے پر آگیا، جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا کے مقابلے میں ریال کی قدر 11 پویشہ کی کمی سے 32.42 ٹکا پر پہنچ گئی۔سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سینٹرز میں 29 جنوری 2025ء کو سعودی ریال کے ایکسچینج ریٹ اور ٹرانزیکشن فیس درج ذیل رہی:

پاکستان:

فوری (بینک الجزیرہ): 73.60 روپے، فیس: 7 ریال
ایس ٹی سی پے: 73.45 روپے، فیس: 0 ریال
تحویل الراجحی (الراجحی بینک): 73.36 روپے، فیس: 13.80 ریال
ویسٹرن یونین: 73.82 روپے، فیس: 5.75 ریال
منی گرام: 73.36 روپے، فیس: 14.95 ریال
انجاز (بینک البلاد): 73.43 روپے، فیس: 17.25 ریال
بھارت:

فوری (بینک الجزیرہ): 22.82 روپے، فیس: 10 ریال
ایس ٹی سی پے: 22.62 روپے، فیس: 17.25 ریال
تحویل الراجحی (الراجحی بینک): 22.68 روپے، فیس: 13.80 ریال
ویسٹرن یونین (ارسال): 22.75 روپے، فیس: 0 ریال
منی گرام: 22.54 روپے، فیس: 14.95 ریال
انجاز بینک (بینک البلاد): 22.57 روپے، فیس: 17.25 ریال
بنگلہ دیش:

فوری (بینک الجزیرہ): 32.08 ٹکا، فیس: 10 ریال
ایس ٹی سی پے: 31.92 ٹکا، فیس: 17.25 ریال
تحویل الراجحی (الراجحی بینک): 31.96 ٹکا، فیس: 13.80 ریال
ویسٹرن یونین (ارسال): 31.93 ٹکا، فیس: 5.75 ریال
منی گرام: 31.68 ٹکا، فیس: 14.95 ریال
انجاز بینک (بینک البلاد): 31.62 ٹکا، فیس: 17.25 ریال
یہ شرحیں اور فیسیں مختلف ٹرانزیکشن سینٹرز اور بینکوں کے مطابق مختلف ہوسکتی ہیں اور وقت کے ساتھ تبدیل بھی ہوسکتی ہیں۔