اے آئی سے بنائی گئی تصویر نے سی ای او کی نوکری چھین لی

لاہور(نیٹ نیوز )امریکی ریاست مشی گن کی ایک کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جین اسمتھ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ پر عوامی سطح پر شدید ردِعمل کے بعد عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازع کی وجہ مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ایک تصویر بنی، جس میں جین اسمتھ کے اہلِ خانہ ایسے سویٹ شرٹس پہنے دکھائی دیے جن پر ’لیک امریکا‘ درج تھا۔یہ نام امریکی وفاقی سطح پر جھیل اونٹاریو کا نام  تبدیل کرنے سے متعلق ایک متنازع صدارتی حکم نامے کی جانب براہِ راست اشارہ تھا۔یہ اس وقت شروع ہوا جب جین اسمتھ اور ان کے اہلِ خانہ کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس جانے کی تیاری کر رہا تھا، جہاں انہیں 10 روزہ چھٹیاں گزارنی تھیں۔گریٹ لیکس سے متعلق جاری سیاسی بحث کے دوران ایک غیر رسمی گفتگو میں جین اسمتھ نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کے سادہ کپڑوں پر ڈیجیٹل طور پر لیک امریکا کا جملہ شامل کیا۔بعد ازاں انہوں نے ترمیم شدہ تصویر اپنے نجی فیس بک پروفائل پر شیئر کی۔