نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ نارتھ پنجاب نے جیت لی

 اقرا نصیب نے فائنل میں عائشہ خان کو شکست دی‘ 70کلوگرام کیٹگری میں عائشہ دلشاد، 65 کلوگرام میں مریم شریف نے گولڈ میڈل حاصل کیا
مینز 90کلوگرام کیٹیگری کا فائنل واپڈا کے محمد عاصم، 75کلوگرام اسامہ بٹ، 80کلوگرام اورنگزیب شاہ،105 کلوگرام کیٹیگری میں احمد چیمہ نے گولڈ میڈل جیتا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)نویں نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کے بعد نارتھ پنجاب نے 88 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ میں سولہ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان پندرہ کیٹگریز میں مقابلے ہوے۔وفاقی وزیر قومی ورثہ اورنگزیب خان کھچی، چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون، چیئرمین پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن نواب فرقان، اولمپین صدف صدیقی، پاکستان میں کرغز جمہوریہ کے ناظم الامور آئبک،پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد سعید، سابق ڈی جی پی ایس بی اختر نوازگنجیرا سمیت دیگر شخصیات نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ خواتین کی 75 کلوگرام کیٹیگری میں اسلام آباد کی اقرا نصیب نے فائنل میں بلوچستان کی عائشہ خان کو شکست دی، 70کلوگرام کیٹگری میں عائشہ دلشاد، 65 کلوگرام میں مریم شریف نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔مینز 90 کلوگرام کیٹیگری کا فائنل واپڈا کے محمد عاصم نے جیتا، 75 کلوگرام کیٹیگری اسامہ بٹ، 80 کلوگرام اورنگزیب شاہ، 105 کلوگرام کیٹیگری میں احمد چیمہ نے گولڈ میڈل جیتا۔اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔