ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار ٹائیگر شروف کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں اداکار عمران ہاشمی کی رہائش گاہ کا بھی سراغ لگانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان نے عمران ہاشمی کے گھر کی ریکی کرنے کا منصوبہ بنایا، تاہم وہ درست مقام تلاش کرنے میں ناکام رہے، ممبئی کرائم برانچ اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔تحقیقاتی حکام کو شبہ ہے کہ گروہ کے مختلف ارکان کو الگ الگ ذمے داریاں سونپی گئی تھیں، جن میں مقامات کی نشاندہی اور اسلحے کا انتظام شامل تھا۔