پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اورگورنر راج رول بیک کرانے کیلئے کردارادا کرے گی ،اجلاس میں 28 ویں آئینی ترمیم پر کوئی خاص بات نہیں ہوئی
پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اورگورنر راج رول بیک کرانے کیلئے کردارادا کرے گی :میڈیا سے گفتگو‘اجلاس میں رہنمائوں میں اختلافات‘اجلاس چھوڑکرچلے گئے
اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاہے بانی پی آئی عمران خان 100 سال جیل گزار سکتے ہیں مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے،پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اورگورنر راج رول بیک کرانے کیلئے کردارادا کرے گی۔ پا رلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں 28 ویں آئینی ترمیم پر کوئی خاص بات ہوئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ یا تجاویز سامنے آئیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل ایک دوسرے کو سننے اور ساتھ بیٹھنے سے حل ہوتے ہیں۔ بحران ختم کرنے کے نام پر مزید بحران پیدا کرنا سیاسی طرز عمل نہیں۔ ملک کے حالات بہتر بنانے کے لیے ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جا سکتا ہے۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 100 سال جیل گزار سکتے ہیں۔ مگر کسی ڈیل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ تاہم سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمات اور قید کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ادارے یا اس کے سربراہ سے محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ ہم ہم اداروں کے احترام اور ان کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں گے۔