آج پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس میں 499 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 600 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
اس سے قبل بھی، کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں اچھا رجحان دیکھا گیا تھا، تاہم دن کے آخری سیشن میں مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔دوسری جانب، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 ماہ کی کم ترین سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک میں 7 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 90 پیسے ہوگئی ہے۔