ساہیوال(خصوصی رپورٹ) نہر ی پانی چوری کرنے کے الزام میں 31ملزموں کیخلاف 9مقدمات درج کرلئے گئے۔ آرپی او ساہیوال محمدایاز سلیم کی خصوصی ہدایت پر نہری پانی چوری کی روک تھام کیلئے تھانہ یوسف والا نے چوروں کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے ایس ڈی او کینال محمدثاقب کی رپورٹ پر 63/5-Lمیں نہری پانی چوری کرنے پر آ دتہ وغیرہ 4ملزمان ?62/5-Lکے عامر وغیرہ 5ملزمان ?61/5-Lکے جہانگیروغیرہ 4ملزمان ?یوسف وغیرہ 5ملزمان ?انورعلی وغیرہ 5ملزمان ?56/5-Lکے منیر احمد اور 65/5-Lکے ارشدوغیرہ 5اور خالد وغیرہ 2ملزمان کے خلاف163/166کینال ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔