3شہروں میں آٹزم سیٹلائٹ کیمپسزکیقیام پر پیشرفت کا جائزہ

لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبے کے مختلف ڈویڑنز میں خصوصی بچوں کو جدید تعلیمی سہولیات فراہمی کیلئے مریم نواز آٹزم سیٹلائٹ کیمپسز کے قیام پر کیلئیپہلے مرحلے میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں آٹزم سیٹلائٹ کیمپسز قائم کیے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن شعیب اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں گوجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا میں کیمپسز کے قیام کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ منصوبوں کی شفافیت اور بروقت تکمیل کیلئے ایس ایم ڈی پی ای پورٹل کے ذریعے رئیل ٹائم مانیٹرنگ جاری رکھنے کافیصلہ کیا گیا۔ اروپ ٹاؤن گوجرانوالہ میں زیر تعمیر خصوصی تعلیمی ادارے کو مریم نواز آٹزم سیٹلائٹ کیمپس میں اپ گریڈ کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔