وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی اضافہ

واشنگٹن(آئی این پی )امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں معمولی اضافہ ہوگیا، تاہم کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو ری پبلکنز پر واضح برتری حاصل ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز اور سروے ادارے اپسوس کے تازہ سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح گزشتہ ہفتے کی ریکارڈ کم ترین سطح 31 فیصد سے بڑھ کر 32 فیصد ہو گئی ہے