سعودی عرب کا خام تیل سنگاپور میں ذخیرہ کرنیکا فیصلہ

 اقدام کا مقصد عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں رکاوٹوں کے پیش نظر توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے
سنگاپورسٹی(آئی این پی )سنگاپور  اور سعودی آرامکو نے2027 سے سعودی خام تیل کو  سنگاپور  میں  زیر  زمین  واقع تنصیبات  میں ذخیرہ کرنیکا منصوبہ بنایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں رکاوٹوں کے پیش نظر توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔غیر ملکی خبر رساںادارے  کے مطابق سنگاپور کے وزیر برائے توانائی، تجارت اور صنعت تان سی لینگ نے   سنگاپور انرجی لیکچر 2026 کے دوران اس مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا۔  منصو بے کے تحت سعودی آرامکو 2027 کی  دوسری ششماہی سے سعودی خام تیل کو سنگاپور میں زیر زمین (سمندر  کے نیچے )واقع تنصیبات میں ذخیرہ کریگی۔ یہ فیصلہ سپلائی سے متعلق خدشات کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد رواں سال عالمی توانائی کے شعبے کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس کے علاوہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حوثیوں کے حالیہ حملوں نے عالمی توانائی کی صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔