لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی اپ گریڈیشن واپس لینے کے حکومتی احکامات کالعدم قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت کے 6 ملازمین کو ان کے اپ گریڈ شدہ عہدوں پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپ گریڈیشن کی بنیاد پر ادا شدہ تنخواہوں کی ریکوری اور ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن و ریٹائرمنٹ فوائد میں کمی سے متعلق احکامات بھی کالعدم قرار دے دئیے۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس شیریں عمران نے چھ ملازمین کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا