اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہیکہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت سے مذاکرات ہونے چاہئیں،سیاسی تنا ئویہاں تک نہیں جانا چاہییکہ گورنر راج کا سبب بنے۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو فیملی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی سلوک ہے، سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے، سیاسی انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، سیاسی مخالفین ایمرجنسی کی آڑ میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت سے جلد اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں۔ سیاسی تنائو اس حد تک نہیں بڑھنا چاہیے کہ گورنر راج کی نوبت آجائے،مسائل کا حل ایک دوسرے کو برداشت کرنے اور سیاسی معاملات میں درمیانی راستہ نکالنے میں ہے