ریاض کے نائب گورنر شہزاہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز اور سعودی سفیر نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا
شہبازشریف تین روزہ دورے پر سعودی عرب گئے ہیں‘ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے
ریاض (آن لائن)سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے ہیں۔کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزاہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا.وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ملاقات میں پاکستان و سعودی عرب کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔