پشاور ہائیکورٹ نے خاتون کو افغان شوہر اور بچوں سے ملنے کی اجازت دے دی

پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے   خاتون کو افغان شوہر اور بچوں سے ملنے کی اجازت دے دی۔پشاور ہائیکورٹ نے افغانی شوہر سے ملاقات کیلئے  خاتون کے بیرون ملک سفر پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی، عدالت نے خاتون کو شوہر اور بچوں سے ملنے کی اجازت دیتے ہوئے خاتون کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔اس طرح خاتون کو عدالت نے افغانستان جانے کی اجازت بھی دے دی۔