آذربائیجان کی خاتون سیاح نے وادی کیلاش میں نکاح کرلیا

  پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کا سیاحتی مقام وادی کیلاش میں سیر و تفریح کیلئے آنے والی آذربائیجان کی خاتون سیاح نے ثقافت سے متاثر ہو کر لاہور کے نوجوان سے نکاح کرلیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ آذربائیجان کی سیاح گل زارو اغیار اور محمد عبید زاہد  23مئی کو چترال پہنچے تھے ۔دونوں کے نکاح کی تقریب مقامی ہوٹل میں ادا ہوئی جس میں چند مقامی افراد بھی شریک ہوئے۔سیاح خاتون کی خوشی میں کیلاشی خواتین بھی شریک ہوئیں جنھوں نے روایتی رقص پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ آذر بائیجان کی خاتون سے شادی کرنے والے نوجوان محمد عبید کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے بتایا کہ ہماری محبت کی شادی ہے اس لیے ہم دونوں نے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں یہ لمحات مزید یادگار بنائے جاسکیں۔