بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹیم کو وزارت خارجہ سے پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ایشیا کرکٹ کپ شیڈول کا آخری مسودہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں  ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی۔