گلگت بلتستان اور کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

گلگت بلتستان اور کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے گردونواح میں واضح طور پر محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی زمین میں تقریباً 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث قریبی علاقوں میں جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ ہنگامی مراکز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔