قذافی سٹیڈیم : پچ پر پہنچنے والے نوجوان کیخلاف مقدمہ

 ملزم فضل انگلینڈ، افغانستان میچ میں جنگلہ پھلانگ کرگراؤنڈمیں داخل ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)قذافی سٹیڈیم میں میچ کے دوران پچ پر پہنچنے والے نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ، افغانستان کرکٹ میچ کیدوران تماشائی خندق پھلانگ کرپچ پرپہنچ گیا۔  جوڑیپل کیرہائشی عبیداللہ خان نامی کرکٹ تماشائی کیخلاف مقدمہ درج کر کے گلبرگ پولیس نے موقع سے گرفتار کیاپولیس کے مطابق ملزم فضل محمودانکلوڑرکا جنگلہ پھلانگ کرگراؤنڈمیں داخل ہوا۔ملزم کی کوشش سکیورٹی ایس اوپیزکی خلاف ورزی اورکارسرکارمیں مداخلت ہے۔