اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) مسافر بس کی اچانک بریک لگنے سے مزدا اور موٹر سائیکل میں تصادم، دوسری موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ رینالہ بائی پاس پر مسافر بس کے اچانک بریک لگنے سے عقب سے آنے والے مزدا اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد 38 سالہ فیض اور 40 سالہ ذوالفقار شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال سا ئوتھ سٹی اوکاڑہ منتقل کر دیا۔